14 جولائی 2020 - 18:04
سخت دن اور تلخ واقعات امریکہ اور صہیونی ریاست کی انتظار میں: جنرل قاآنی

سپاہ پاسداران قدس کے کمانڈر نے امریکی حکومت کو یاد دلایا: " ابھی آپ کے خوشگوار دن ہیں اور سخت اور مشکل دن اور تلخ واقعات تمہارے اور صہیونی ریاست کی انتظار میں ہیں۔"

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران قدس کے کمانڈر نے امریکی بحری جہاز ’’یو ایس ایس بونہوم رجرڈ‘‘ کے نذر آتش ہونے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: آج جو کچھ امریکہ میں ہوا ، خاص طور پر جہاز کی تباہی ، یہ امریکی حکومت کا طرز عمل اور جرائم کے ارتکاب کا نتیجہ ہے، اور یہ خدائی وعدہ ہے کہ جو بھی کسی پر ظلم کرے گا خدا اسے سزا دے گا۔ کیونکہ انہوں نے خدا کے کلام کو بدلا اور ظلم اور جرائم کا ارتکاب کیا ، لہذا عذاب الہی میں مبتلا ہوئے۔
سردار "اسماعیل قاآنی"  نے زور دے کر کہا: "امریکیوں کو مجرم کی تلاش نہیں کرنی چاہئے اور دوسروں پر الزامات عائد نہیں کرنا چاہئے۔ یہ وہ آگ ہے جو انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے لگائی ہے اور آج اس آگ نے انھیں اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہمیں انہیں بتانا چاہئے کہ یہ آپ کے جرائم کا جواب ہے۔ " خدا تمہارے اپنے ہاتھوں سے تمہیں سزا دے گا۔
سپاہ پاسداران قدس کے کمانڈر نے امریکی حکومت کو یاد دلایا: " ابھی آپ کے خوشگوار دن ہیں اور سخت اور مشکل دن اور تلخ واقعات تمہارے اور صہیونی ریاست کی انتظار میں ہیں۔"
انھوں نے کہا کہ امریکی فوج اب کمزور ہو چکی ہے اور اس کے فوجی آلات اب لوہے کے ٹکڑوں میں بدل چکے ہیں۔ امریکہ کو چاہئے کہ وہ اس کی خراب صورتحال کو قبول کرے اور انسانیت اور اس کے عوام پر مزید ظلم نہ کرے۔
خیال رہے امریکہ نے سپاہ پاسداران قدس کے کمانڈر جنرل سردار سلیمانی کے دھشتگردانہ قتل کے بعد بڑی خوشی کا اظہار کیا لیکن تب سے اب تک امریکہ کو علاقے میں دسیوں جگہوں پر بھاری نقصان اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کو جنوب مغربی امریکا کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر نامعلوم وجوہات سے دھماکہ ہوا تھا اور امریکی بحری جہاز یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں آگ لگ گئي تھی۔ اس واقعے میں درجنوں امریکی زخمی ہوئے تھے اور آگ بجھانے کی کوشش ناکام رہی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲